My Dhul Hijjah and Eid al-Adha Activities
- July 5, 2023
- 1:54 pm
- No Comments
Alhamdulillah this year, the blessed days of Dhul Hijjah and Eid al-Adha were very busy. Allah SWT gave me the opportunity to present and speak regarding Hajj during my program on television. On the Day of Arafah, I had the privilege of doing a program on Islam Channel Urdu. In the evening as well I did bayaan related to the Day of Arafah in the mosque and had Iftar at Maghrib. Many people were present in the mosque where Abdul Wasey Muhammad did recitation of the Holy Quran along with Naat e Rasool Maqbool.
After that, Eid day was also very good and occupied. I as Mufti Abdul Wahab offered Eid prayers, then spent time at home with relatives and children, had food. Though I had a flight to Pakistan on the evening of the second day of Eid. I reached Karachi airport on time, where my friend Farrukh Mazhar came to receive me, for which I am very thankful to him. Upon reaching Pakistan, I approached the sacrificial animals, fed them with my hands, and then performed the sacrifice. Later, I got a chance to have some rest and after getting fresh, I led the Friday prayer. After Friday prayer I attended a gathering which happens at my home for reciting durood shareef.
The next step was the visit to the suburbs of Karachi city and Fatani Goth, where the volunteers of Al Wahab Foundation had organised the Qurbani project for the most deserving ones. Alhamdulillah I distributed the sacrificial meat among them and provided them with cooked food. Then, we returned late in the evening to my brother’s house where all my siblings were gathered for Eid. Thus, the second day of Eid was also full of activities.
The next day we had a sacrifice of camels. Alhamdulillah, this practice has been going on for many years. We slaughtered the camels and fed the cooked meat to the people. This day was also very busy. I am thankful to all my relatives and friends who took care of me in Pakistan and especially to my nephew Fauzan who organised the sacrifices efficiently, which is why I could do so much in such a short time. Today Alhamdulillah I have reached back to London and now the routine life will start again. May Allah SWT keep all of you safe and happy. Ameen.
الحمدللہ اس سال عشرہ ذی الحجہ اور عید الاضحی بہت مصروف گزرے۔ اللہ تعالی نے حج کے حوالے سے ٹی وی پر پروگرام کرنے کی توفیق عطا فرمائی، یوم عرفہ پر اسلام چینل اردو پر طویل دورانیہ کی نشریات پیش کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ پھر شام کو مسجد میں یوم عرفہ کے حوالے سے ہی بیان اور مغرب کے وقت افطار کی مصروفیت رہی۔ اس مجلس میں عبدالواسع محمد نے قرآن پاک کی تلاوت کی اور نعت رسول مقبول پیش کی جبکہ حاضرین کی بڑی تعداد نے اس محفل میں شرکت کی۔
اس کے بعد عید کا دن بھی بہت اچھا اور مصروف رہا۔ عید کی نماز پڑھائی، پھر گھر پر رشتہ داروں اور بچوں کے ساتھ وقت گزارا، کھایا پیا۔ جبکہ عید کے دوسرے دن شام کو میری پاکستان کیلئے فلائٹ تھی۔ میں بروقت کراچی ائیرپورٹ پہنچا جہاں ہمارے دوست فروخ مظہر صاحب مجھے ریسیو کرنے آئے تھے ان کا بہت شکریہ۔ پاکستان پہنچ کر سب سے پہلے میں قربانی کے جانوروں کے پاس پہنچا انہیں اپنے ہاتھ سے کھلایا پلایا اور پھر قربانی انجام دی۔ اس کے بعد کچھ دیر سستانے کا موقع ملا اور پھر نہا دھو کر جمعہ پڑھایا۔ جمعہ کے بعد ہمارے گھر میں درودشریف کا ختم ہوتا ہے اس میں شرکت کی
اگلا مرحلہ کراچی شہر کی نواحی بستیوں کا اور فتانی گوٹ کا وزٹ تھا جہاں الوہاب فاونڈیشن کے رضاکاروں نے بہت جانفشانی کیساتھ مستحقین کیلئے قربانی کا اہتمام کیا تھا۔ الحمدللہ اپنے ہاتھ سے ان میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا اور پکا ہوا کھانا کھلایا۔ یہاں سے شام گئے واپسی ہوئی اور پھر ہمارے بڑے بھائی صاحب کے گھر تمام بہن بھائی جمع تھے جن سے ملاقات کی۔ یوں عید کا دوسرا دن بھی سرگرمیوں سے بھرپور رہا۔
اس سے اگلے دن ہمارے ہاں اونٹوں کی قربانی تھی۔ الحمدللہ کئی سالوں سے یہ سلسلہ جاری ہے۔ ہم نے اونٹ نحر کئے اور پکا ہوا گوشت لوگوں کو کھلایا۔ یہ دن بھی بہت مصروف رہا۔ میں ان تمام رشتہ داروں اور دوست احباب کا شکرگزار ہوں جنہوں نے پاکستان میں میرا خیال رکھا اور خاص طور پر میرے بھتیجے فوزان کا جس نے، اچھے انداز سے قربانی کا اہتمام کیا اسی وجہ سے میں اس مختصر سے وقت میں اتنا کچھ کرنے کے قابل ہوا۔ آج الحمدللہ میں واپس لندن پہنچ چکا ہوں اور اب دوبارہ سے روٹین لائف شروع ہوجائے گی۔ اللہ تعالی آپ تمام احباب کو سلامت اور خوش و خرم رکھے آمین۔
Please send in your questions for Mufti Abdul Wahab, and we will try our best to get back to you as soon as possible.
Copyright © 2024 | All Rights Reserved | Site by Techno Serve Ltd