Mufti Abdul Wahab

Heartwarming Journey to Madinah Munawarah - EPISODE 3

سفر حرمین شریفین

(تیسری قسط۔۔۔۔)

حرمین شریفین کے سفر کے دوسرے دن کا آغاز ہفتے کی صبح سے ہوا۔ ہفتہ کا دن وہ دن ہے جس میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ سے قبا تشریف لے جایا کرتے تھے۔ فجر کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد قبا تشریف لے جاتے اور اشراق کی نماز وہاں ادا کرتے۔ مسجد قبا اسلام کی سب سے پہلی مسجد ہے، اور اس میں دو رکعت پڑھنے پر عمرہ کا ثواب ملتا ہے، جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “مَنْ تَطَهَّرَ فِئ بَيْتِهِ ثُمَّ أتَى مَسْجِدَ قُبَاءَ فَصَلَّى فِيْهِ رَكْعَتَيْنِ كَانَ كَعُمْرَةٍ” ترجمہ: جو شخص اپنے گھر میں وضوء بنا کر مسجد قبا آیا اور دور رکعت نماز ادا کی تو اسے عمرے کے برابر ثواب ملیگا۔ اسی سنت کو ادا کرنے کیلئے ہم بھی مسجد نبوی میں فجر کی نماز پڑھ کر قبا کیلئے نکلے۔ جیسے ہی باہر آئے، دیکھا کہ ہماری طرح ہزاروں لوگ اسی سنت کو زندہ کرنے کیلئے مسجد قبا کی طرف گامزن ہیں، اور ایک جم غفیر رو بجانب قبا ہے۔ مسجد نبوی سے نکل کر ہم ٹیکسی میں بیٹھ گئے اور قبا پہنچتے پہنچتے آدھا گھنٹہ لگ کیا، حالانکہ یہ صرف دس منٹ کا راستہ ہے، لیکن رمضان کے آخری عشرہ کی وجہ سے مدینہ منورہ کی سڑکیں اور راستے انتہائی مصروف اور جام تھیں۔ ہم نے مسجد قبا پہنچ کر دو رکعت نفل ادا کیں۔


مسجد قبا مدینہ شہر سے تقریبا ساڑھے تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، قبا کی بستی کو ہجرت کے بعد حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے پہلی منزل ہونے کا شرف حاصل ہوا۔ اور قبا کی بستی کی قسمت کے قلابے آسمان کے درخشاں قمقموں کو شرمانے لگے جب حضور قبا میں تشریف فرما ہوئے… یہاں جو قبیلہ آباد تھا اس کا نام ’’عمرو بن عوف،، تھا اس قبیلے کے ایک سردار کا نام کلثوم بن ھدم تھا۔ کلثوم کی قسمت چاند کو چوندھیانی لگی جب میرے حضور نے ان کو اپنی میزبانی کے شرف سے مشرف فرمایا۔ کلثوم کی کنیت ’’ابوقیس،، تھی ابو قیس کا گھر میرے حضور کی اولین آرام گاہ بنا۔ حضرت سعد بن خیشمہ کے گھر کے بھی بھاگ جاگ اٹھے کہ لوگوں سے ملاقاتیں کرنے کے لئے میرے حضور ان کے گھر میں تشریف فرما ہو جاتے۔ وہ ابھی غیر شادی شدہ تھے اس لئے ان کا گھر ’’بیت العزاب،، یعنی غیر شادی شدہ لوگوں کا گھر… کے نام سے معروف تھا۔ وہ مہاجرین جو بیوی بچوں والے نہ تھے وہ بھی یہیں قیام پذیر ہوئے۔ یوں یہ گھر رونق اور گہما گہمی کا مرکز بن گیا اور حضور جب ملاقاتوں کے لئے تشریف لاتے تو یہ گھر یوں بن جاتا جیسے چودھویں کا چاند ستاروں کے گرد چمک رہا ہو۔
اہل قبا کی جانب سے حضرت عمار بن یاسر نے حضور کی خدمت میں عرض کی: اے اللہ کے رسول اگر اس بستی میں آپ کے مبارک ہاتھوں سے مسجد بن جائے تو کیسا رہے گا؟ حضور نے اس تجویز کو پسند فرمایا… پسندیدگی کو دیکھا تو حضرت کلثوم بن ھدم کا دل باغ باغ ہو گیا۔ انہوں نے فوراً مسجد کے لئے اپنی زمین کی پیشکش کر دی حضور نے قبول فرما لی… اب کیا ہوا؟ اگلا ایمان افروز منظر ملاحظہ ہو! حضرت سعد بن ابی خیثمہ بتلاتے ہیں، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ’’مسجد قبا،، کی بنیاد رکھی حضور نے سب پہلے قبلے کی جانب افتتاحی پتھر رکھا… پھر حضرت ابو بکر صدیق ایک پتھر لائے۔ اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پتھر کے ساتھ رکھ دیا۔ پھر حضرت عمر ایک پتھر لائے اور حضرت ابوبکر کے پتھر کے ساتھ رکھ دیا۔ اس کے بعد لوگ تعمیر میں شامل ہو گئے۔ اسی طرح اسلام کی سب سے پہلی مسجد کی تعمیر مکمل ہوئی۔


ہم نے تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ وہاں گذارا، اور پھر واپس ہوٹل آئے کچھ دیر آرام کیا، ظہر سے پہلے پہلے مسجد نبوی کی طرف رخ کیا، نماز ظھر ادا کی اور پھر ہوٹل واپس آگئے۔ نماز عصر کے وقت پھر دربار حبیب میں حاضری دی۔ ارداہ یہ تھا کہ نماز عصر کے بعد اس جگہ بیٹھ جائیں جہاں سے مسجد نبوی کی چھتریاں کھلتی ہیں، اور کھلتے ہی روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر نگاہ پڑتی ہے، اس منظر سے محظوظ ہونے کی کوشش میں ہم آگے بڑھے ہی تھے کہ ہمارے رفیق سفر محترم سھیل ضرار خلش صاحب، اور محترم سعید کانپوری صاحب کی کال آئی، اور اسی جگہ آنے کو کہا، وہ ہم سے سبقت لے چکے تھے۔ ہم شدید رش کے باوجود ادب کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے وہاں پہنچے اور اپنے رفقاء سفر کے ساتھ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے جوار میں بیٹھ، گئے مغرب تک ذکر واذکار، درود و سلام میں مشغول رہے۔ دل میں حبیب دل کی یادیں تھیں، چشم تصور خاتم النبیین والمرسلین، رحمۃ للعالمین کو اسی مسجد میں گھومتے پھرتے اور اپنے حجرات سے تشریف لاتے ہوئے، صحابہ کی مجلس میں گفتگو کرتے دیکھ رہیں تھیں۔ اور “أصْحَابِیْ کالنُّجُوْمِ” کے مصداق کو مد نظر رکھتے ہوئے تاروں کی جھرمٹ میں چاند کو چمکتا، مہکتا، دمکتا دیکھ رہی تھیں۔ مجھے صحابہ کی قمست پر رشک بھی آرہا تھا، کہ انسانی تاریخ کے وہ کیسے خوش نصیب لوگ تھے جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ انور کی شام وسحر زیارت کا لطف اٹھاتے تھے۔ پھر اپنی قمست پر بھی ناز کر رہا تھا مولاء کریم کے اس بندۂ نا چیز پر بھی ڈھیروں احسانات ہیں جو مجھے وقتا فوقتاً حبیب کریم کے نقوش پائے کی زیارت سے مشرف فرماتے ہیں۔ انہی خیالات کے بحر متلاطم میں ایسے وقت کٹا کہ پتہ تک نہیں چلا۔ جب ان حسین خیالات کی کیفیت سے باہر آیا اور نگاہ کو اپنے دائیں بائیں دوڑایا، پھر ٹائم دیکھا تو افطار کا وقت ہو چکا تھا۔ مہمانان رسول کی ضیافت کیلئے دستر خوان لگ چکے تھے۔ مدینہ میں افطاری کا منظر بھی بڑا دلکش ہوتا ہے، جس کا کچھ تذکرہ میں اپنے اس سفر کی دوسری قسط میں کر چکا ہوں۔ وہیں افطاری کی، مغرب کی نماز اد کی اور پھر عشاء کی نماز تک وہیں بیٹھے رہے۔ تروایح پڑھ کر باہر نکلے۔ اور لندن سے آئے ہوئے ہمارے دوست جناب قاضی صاحب کی دعوت پر مدینہ منورہ میں یمنی مندی حضرموت چلے گئے، جہاں ہم نے کھانا تناول کیا اور ساتھ میں ہی موجود ایک جگہ چائے نوش کی۔ اسی دوران کافی دوست واحباب سے اچانک ملاقات بھی ہو گئ۔ پھر ہم وہاں سے نکل کر مقام احد، اور شہداء احد کی طرف رخ کیا، احد پہنچ کر ہم نے سید الشہداء حضرت حمزہ اور تمام شہداء احد کیلئے فاتحہ خوانی کی، انکے درجات کی بلندی کیلئے دربار الٰہی میں نیاز مندی کی۔ مقام احد، جبل احد، جبل رماۃ آج تک چودہ سو سال بیت جانے کے بعد بھی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور اصحاب رسول کی دین متین کیلئے عظیم قربانیوں کی گواہ بنے ہوئے ہیں۔ غزوہ احد میں ستر صحابہ کرام نے دین اسلام کیلئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں پر اپنی جان نچھاور کر دی، جو انکی زندگی کا سب سے بڑا مقصد تھا، اسی طرح وہ مہمان جنت بن گئے۔ کچھ لمحات وہاں گذارنے کے بعد ہم واپس مسجد نبوی آگئے اور قیام اللیل میں شریک ہوئے۔ قیام اللیل سے فراغت پر سحری کی، اور فجر کی نماز اد کرکے جنت البقیع قبرستان چلے گئے، یہ وہ قبرستان ہے جہاں سوائے حضرت خدیجہ اور حضرت میمونہ کے تمام امھات المؤمنین، حضرت، عثمان، حضرت حسن اور دس ہزار صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی قبور موجود ہیں۔ ائمہ میں سے محدث المدینہ امام مالک رحمہ اللہ بھی یہیں مدفون ہیں۔ اسی طرح حرمین شریفین کے ہمارے اس مبارک سفر کے تیسرے دن کا آغاز ہوا۔

(جاری ہے۔۔۔۔۔)

(جاری ہے ۔۔۔۔۔)

Episode 3: Journey to the Haramain Sharifain

The second day of the journey to Haramain Sharifain started on Saturday morning. Saturday is the day on which the Holy Prophet (PBUH) used to go to the Quba from Madina. After Fajr, the Prophet (peace be upon him) used to visit Masjid Quba and perform Ishraq prayer there. Masjid Quba is the first mosque of Islam, and the reward of Umrah is obtained for praying two rak’ahs in it, as the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: “مَنْ تَطَهَّرَ فِئ بَيْتِهِ ثُمَّ أتَى مَسْجِدَ قُبَاءَ فَصَلَّى فِيْهِ رَكْعَتَيْنِ كَانَ كَعُمْرَةٍ” : A person who performed ablution in his home and came to Masjid Quba and prayed a long rakat, he will get a reward equal to Umrah. 

To fulfill the same Sunnah, we also went to the Quba after offering the Fajr prayer in the Prophet’s Mosque. As soon as we came out, we saw that thousands of people like us were heading towards Masjid Quba to revive the same Sunnah, and a huge crowd was standing next to Quba. After leaving Masjid an-Nabawi we sat in a taxi and it took half an hour to reach Quba, although it is only a ten-minute drive, because of the last 10 days of Ramadan, the streets and avenues of Madina were very busy and congested. We reached Masjid Quba and offered two rakats of Nawafil.

Masjid Quba is located at a distance of about three and a half kilometers from the city of Madina. And the hinges of the fate of the town of Quba began to put the bright stars of the sky to shame when the Holy Prophet visited Quba… The name of the tribe that settled here was “Amr bin Auf and the name of one of its leaders was Kulsoom Bin Hadam. The fate of Kulsoom was appalled when my Holy Prophet (PBUH) honoured him with the honour of his hospitality. Kulsoom’s surname was Abu Qais, and the house of Abu Qais became the first resting place of my Holy Prophet.

Hazrat Saad bin Abi Khaytmah’s fate also began to shine when the people came to meet him in his house. He was still unmarried, so his house was known as “Bayt al-Azab”, meaning the house of unmarried people. Those refugees who did not have wives and children also stayed here. Thus, this house became the center of splendor and excitement, and when the Prophet used to come for meetings, this house would become like the fourteenth moon shining around the stars.

Hazrat Ammar bin Yasir on behalf of Ahl al-Quba asked the Holy Prophet: O Messenger of Allah, if a mosque is built in this town by your blessed hands, how will it be? Hazrat Kulsoom Bin Hadam liked this suggestion… When he saw the approval, the heart of Hazrat Kulsoom bin Hadam was filled with joy. He immediately offered his land for the mosque, and the Holy Prophet accepted… Now what happened? See the next faith-inspiring scene! Hazrat Saad bin Abi Khaytmah narrates, the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) laid the foundation of Masjid Quba, he first laid the opening stone towards the Qiblah… 

Then Hazrat Abu Bakr Siddique (R.A) brought a stone and placed it next to the stone of the Messenger of Allah, may God bless him and grant him peace. Then Hazrat Umar (R.A) brought a stone and placed it next to Hazrat Abu Bakr’s stone. After that, people joined the construction. In this way, the construction of the first mosque of Islam was completed.

We spent about an hour and a half there, and then came back to the hotel, rested for a while, first headed towards Masjid Nabwi before Dhuhr, offered Dhuhr prayer, and then returned to the hotel. At the time of Asr prayer, we again attended Darbar-e-Habib. The intention was to sit after Asr prayer at the place from where the umbrellas of the Prophet’s Mosque open, and as soon as they open, the view of Prophet (PBUH)’s grave could treat our sights, however, we received a call from our friend of the journey Mr. Sohail Zarar Khalish Sahib, and Mr. Saeed Kanpuri Sahib, and asked to come to the same place, they had overtaken us. 

Despite the heavy crowd, we reached there keeping in mind the etiquette, and with our traveling companions, we sat near the shrine of the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him). We were engaged in dhikr and salutations till the evening. We had fond memories of our beloved Prophet Hazrat Muhammad (PBUH) in our hearts, our eyes were seeing the Khaatam-ul-Nabiyeen, our Messenger, (may God have mercy on him), walking around in the same mosque and coming from his rooms, talking in the gathering of the Companions and keeping in mind the example of “Companions of constellations”, we were watching the moon shining bright amidst the cluster of stars. I was also desirous of the companions, and how they were the lucky people in human history who enjoyed the night and dawn visit to the face of the Holy Prophet (peace be upon him). Then I was proud of my fate too. 

There are many favours on this servant of Maula Karim who graces me from time to time by visiting the footprints of Habib-e-Karim. In the turbulent ocean of these thoughts, the time went off in such a way that we didn’t notice. When we came out of the state of these beautiful thoughts and ran our glances to the right and left, then looked at the time, it was time for Iftar. The guests had started eating for the Prophet’s banquet. The scene of Iftar in Madina is also very attractive, which I have already mentioned in the second part of this trip. We broke the fast there, offered the Maghrib prayer, and then sat there until the Isha prayer. After reciting the taraweeh, we came out and on the invitation of Mr. Qazi Sahib, our friend who came from London, went to the Yemeni Mandi Hadramawt in Madina, where we ate and had tea in a nearby place. At the same time, there was a sudden meeting with many friends and relatives. Then we left there and turned towards the place of Uhud, and the martyrs of Uhud. We recited the Fatiha for Hazrat Hamza and all the martyrs of Uhud, and prayed for the elevation of their ranks in the Divine Court. 

Maqam Uhud, Jabal Uhud, Jabal Ramat till today, even after the passage of fourteen hundred years, remain witnesses of the great sacrifices made by the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) and his Companions for the sake of religion. In the Battle of Uhud, seventy companions laid down their lives for the religion of Islam at the feet of the Holy Prophet, which was the greatest goal of their lives, thus they became guests of Paradise. 

After spending some moments there, we came back to Masjid Nabwi and participated in Qiyam Al-Laiyl. After leaving Qiyam al-Laiyl, we did suhoor, and after performing Fajr prayer, we went to Jannat al-Baqi cemetery, which is the cemetery where all the mothers of the believers except Hazrat Khadijah and Hazrat Maimuna, Hazrat Uthman, Hazrat Hassan and ten thousand Companions of the Prophet (peace be upon him)’s graves are present. Muhaddith al-Madinah Imam Malik, may God have mercy on him, is also buried here. Thus winded up on the third day of our auspicious journey to the Haramain Sharifain.

 (To be continued…..)